ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشن گجرات پر ٹیم بی جے پی،پارلیمانی سیشن کودرکنارکرکے وزراء انتخابی میدان میں، پی ایم مودی کے ساتھ50وزراء انتخابی مہم میں مصروف رہیں گے

مشن گجرات پر ٹیم بی جے پی،پارلیمانی سیشن کودرکنارکرکے وزراء انتخابی میدان میں، پی ایم مودی کے ساتھ50وزراء انتخابی مہم میں مصروف رہیں گے

Thu, 23 Nov 2017 20:47:12    S.O. News Service

نئی دہلی ،23؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایک طرف اپوزیشن پارلیمانی سیشن نہ بلانے پرحکومت کوگھیررہی ہے وہیں وزراء اورحکومت کے سنیئراراکین انتخابی سرگرمیوں میں مصرو ف ہیں۔گجرات انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ نو دسمبر کو ہونی ہے اور الیکشن جیتنے کے لیے بی جے پی نے کمر کس لی ہے۔پی ایم نریندر مودی، 50وزیر سمیت کئی سینئر لیڈر 26نومبر سے انتخابی مہم شروع کریں گے۔بی جے پی کے لیڈر اور وزیر 26اور 27 نومبر کو پوری ریاست میں عوامی اجلاس کریں گے۔گجرات انتخابات میں بی جے پی نے پوری طاقت جھونک دی ہے اور میدان میں اسٹار تشہیرکاروں کی فوج کھڑی کر دی ہے۔پی ایم مودی 27نومبر سے گجرات میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔27کو وزیر اعظم مودی بھج، جسدن، امریلی، سورت میں ریلی کریں گے۔29 نومبر کو موروبی، سومناتھ، بھاونگر اور نوساری میں وزیر اعظم کا خطابی اجلاس ہوگا۔وزیر اعظم گجرات میں انتخابات سے پہلے 32 سے 35 ریلیاں کر سکتے ہیں۔اس دوران راہل گاندھی بھی جمعہ سے دو دن کے انتخابی دورے پر گجرات پہنچ رہے ہیں۔جمعہ کو وہ پوربندر اور احمد آباد میں ریلیاں کریں گے۔ ہفتہ کو راہل کے گاندھی نگر، اراولی، مہساگر اور داہود میں کئی پروگرام ہیں۔گجرات اسمبلی کے لئے نو دسمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 1703امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے۔پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے۔زیادہ تر سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے 19ضلع میں پہلے مرحلے میں انتخابات ہو رہا ہے۔گجرات کے چیف الیکشن افسر بی بی سوین نے بتایا کہ ان امیدواروں میں سے 788آزاد امیدوار، 523 بی جے پی اور کانگریس جیسی نیشنل پارٹیوں کے امیدوار ہیں۔


Share: